السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہمحترم بھائیوں اور بہنوں
جیسا کہ میں نے سورہ البلد پوسٹ کی ھے اس آیات کو ترجمہ کے ساتھ غور سے پڑھیں
ایک جگہ اللہ رب العزت فرمایا
کہ انسان کو اللہ نے ہر طرح کی ہدایت دے دی تمام احکامات سمجھا دئیے مگر وہ ایک کام نہ کر سکا
کون سا کام ؟
بقول رب العزت کے
فلا اقتحم العقبہ
وہ ایک گھاٹی نہ پار کرسکا
وما ادرک ما العقبہ
اور تمہیں کیا معلوم وہ گھاٹی کیا ھے؟
کون سی گھاٹی؟
مال کی محبت
کون سی گھاٹی؟
خود پر دوسروں کی ذات کو ترجیح دینا
فک رقبہ
کسی کی گردن چھڑانا
مطلب غلام آزاد کرنا یا کسی مفلس جو غربت کی بیڑیوں میں جکڑا ھوا ھے اسکی مدد کر کے اسے ان حالات سے نکالنا
او اطعام فی یوم ذی مسغبہ
اور قحط کے دنوں میں لوگوں کو کھانا کھلانا
کن لوگوں کو کھانا کھلانا؟
یتما ذا مقربہ
یتیم رشتہ دار کو
او مسکینا ذا متربہ
ایسا رشتہ دار جو محتاج و مسکین خاک میں رل رھا ھو
میرے بھائیوں اور بہنوں!
آجکل ہم اپنی بد اعمالیوں کے باعث جن آفات میں گھرے ھوئے ہیں
یہ وہی وقت ھے کہ مخیر مالدار حضرات اپنے مال کو اپنے مسکین یتیم رشتہ داروں پر خرچ کریں
اللہ کو راضی کرنے کا سب سے آسان طریقہ ھے
اپنے اردگرد دیکھیں بہت سے لوگ ھوں گے جو روزآنہ مزدوری کر کے اپنے بچوں کے لئے ایک دو وقت کی روٹی لے جاتے ہونگے
یہی وہ نیکی ھے جس کو اللہ نے مشکل گھاٹی کہا ھے
اللہ تعالیٰ قرآن میں ایک جگہ اور فرماتے ہیں کہ
انسان مال سے جی بھر کے محبت کرتا ھے
آئیں بہت اچھا موقع ھے اپنے رب کو اپنی نیکی دکھانے کا
اسکو راضی کرنے کا
ورنہ ہماری عبادات و اعمال توایسے ہیں کہ،،،،
قصہ مختصر یہ کہ
ان آیات پر عمل کرکے اپنے رب کو راضی کرلیں
عبادت سے جنت ملتی ھے
اور خلق خدا کی خدمت سے اللہ ہی مل جاتا ھے
غور کریں
بہت فائدے کا سودا ھے


کیا خیال ھے؟

Farzana Tehseen

No comments:

Kam khana ya bhooka rehna

Blood Money (Diyat): A Path to Peace

  Explanation: Islam establishes the principles of Qisas (retribution) and Diyat (blood money) to ensure justice, prevent bloodshed, and pr...