Then We sent among them a messenger from themselves, saying, "Worship Allah; you have no deity other than Him. Will you not fear Him?" [32] But the leaders of his people who disbelieved, denied the meeting of the Hereafter, and whom We had given comfort in the worldly life, said, "This is nothing but a man like yourselves; he eats from what you eat and drinks from what you drink. [33] And if you obey a man like yourselves, then you will surely be losers. [34] Does he promise you that when you have died and become dust and bones, you will be brought forth? [35] Far-fetched, far-fetched is what you are promised! [36] There is nothing but our worldly life; we die and live, and we will never be resurrected. [37] He is just a man who has invented a lie about Allah, and we will never believe in him." [38] He said, "My Lord, help me because they have denied me." [39] Allah said, "In a little while, they will surely become regretful." [40] So the blast seized them in truth, and We made them as rubbish. So away with the wrongdoing people! [41]
تفسیر
پھر ان میں انھی سے ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں، تو کیا تم ڈرتے نہیں؟ [32] اور اس کی قوم میں سے ان سرداروں نے جنھوں نے کفر کیا اورآخرت کی ملاقات کو جھٹلایا اور ہم نے انھیں دنیا کی زندگی میں خوش حال رکھا تھا، کہا یہ نہیں ہے مگر تمھارے جیسا ایک بشر، جو اس میں سے کھاتا ہے جس میں سے تم کھاتے ہو اور اس میں سے پیتا ہے جو تم پیتے ہو۔ [33] اور بلاشبہ اگر تم نے اپنے جیسے ایک بشر کا کہنا مان لیا تو یقینا تم اس وقت ضرور خسارہ اٹھانے والے ہو گے۔ [34] کیا یہ تمھیں وعدہ دیتا ہے کہ جب تم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں بن گئے تو تم نکالے جانے والے ہو۔ [35] دوری ہے، دوری ہے اس کے لیے جس کا تم وعدہ دیے جاتے ہو۔ [36] نہیں ہے یہ (زندگی) مگر ہماری اس دنیا کی زندگی، ہم (یہیں) مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہم ہرگز اٹھائے جانے والے نہیں۔ [37] یہ نہیں ہے مگر ایک آدمی، جس نے اللہ پر ایک جھوٹ گھڑ لیا ہے اور ہم ہرگز اسے ماننے والے نہیں ہیں۔ [38] اس نے کہا اے میرے رب! میری مدد کر، اس کے بدلے کہ انھوں نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔ [39] فرمایا بہت ہی کم مدت میں یہ ضرور پشیمان ہو جائیں گے۔ [40] تو انھیں چیخ نے حق کے ساتھ آپکڑا۔ پس ہم نے انھیں کوڑا کرکٹ بنا دیا۔ سو ظالم لوگوں کے لیے دوری ہو۔ [41]
No comments:
Post a Comment